افغان طالبان رجیم کو ہر محاذ پر مسلسل پسپائی کا سامنا، پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ تباہ کردی

افغان طالبان رجیم کو ہر محاذ پر مسلسل پسپائی کا سامنا، پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ تباہ کردی

افواجِ پاکستان کا آپریشن غضبُ للحق بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو ہر محاذ پر مسلسل پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں سرحد پار موجود متعدد دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد دہشتگرد بدحواسی کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن غضب للحق ، 352افغان طالبان ہلاک،535زخمی،130پوسٹیں تباہ،26 پر قبضہ،عطا تارڑ نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

افغان طالبان کی جارحیت کے بعد پاک فوج نے نہایت منظم حکمتِ عملی کے تحت جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور پاک فوج نے دشمن کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ آپریشن غضبُ للحق کے آغاز کے بعد افغان طالبان کو متعدد مقامات پر اپنے ٹھکانے خالی کرنا پڑے اور انہیں جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا،سینکڑوں افغان طالبان کو جہنم واصل کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *