مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 15 مارچ تک 153 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 47 پیسے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اسی دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 50 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی بیرل 93.02 ڈالر سے بڑھ کر 138 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت فی بیرل 79.14 ڈالر سے بڑھ کر 97.92 ڈالر ہونے کی توقع ہے۔