پیکتیکا کے علاقے میں افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور اور منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بعد پاکستانی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دباؤ اور مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان کے اہلکار اپنی متعدد پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔
پاک فوج نے پکتیکا میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا ۔دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی دشمن اسلحہ چھوڑ کرفرار ہوگیا
پاک فوج سرحدی علاقوں میں مکمل چوکس ہے اور اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جا رہا ہےسرحدی پٹی میں نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کی جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔