پاکستان کا توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا پلان: سعودی عرب اور متبادل ذرائع سے سپلائی کی تیاری

پاکستان کا توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا پلان: سعودی عرب اور متبادل ذرائع سے سپلائی کی تیاری

پاکستان نے عالمی حالات اور سپلائی چین میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے پیشِ نظر اپنی توانائی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت روسی پورٹ ‘راستنورہ’ کے بند ہونے کے بعد اب سعودی عرب کی بندرگاہوں سے تیل کی درآمد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

تفصلات کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو بلا تعطل برقرار رکھنا ہے تاکہ صنعتی اور عوامی ضروریات متاثر نہ ہوں۔ ذرائع کے مطابق ملکی ریفائنریز بھی اس صورتحال میں متحرک ہو چکی ہیں اور خام تیل سے زیادہ سے زیادہ پیٹرول اور دیگر مصنوعات نکالنے کے لیے نئی ریفائننگ حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کم سے کم کیا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی بچت کے لیے انتظامی سطح پر بھی بڑے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے جس میں “ورک فرام ہوم” (دفاتر کا کام گھر سے کرنا) جیسی پالیسیاں دوبارہ متعارف کروانا شامل ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کر کے ایندھن کی کھپت کو کنٹرول کیا جا سکے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ بن سکتی ہیں، اسی لیے مہنگی ایل این جی خریدنے کے بجائے ملک کے اندر موجود بند کنوؤں سے گیس کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی وسائل سے ضرورت پوری کی جا سکے۔

توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش میں پاکستان اپنی تجارتی سمت کو بھی وسعت دے رہا ہے اور پیٹرول کی فوری خریداری کے لیے سنگاپور کی مارکیٹ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جو کہ ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر سامنے آ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *