پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نصرت اللہ عرف کوچی ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نصرت اللہ عرف کوچی ہلاک

پاک افغان بارڈر پر واقع افغانستان کے علاقے خرلاچی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان شدید فائرنگ اور آرٹلری کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں اہم تحریک طالبان افغانستان کا اہم کمانڈر مارا گیا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آرٹلری اور فائرنگ سے تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر نصرت اللہ عرف کوچی ہلاک ہو گئے۔ نصرت اللہ عرف کوچی تحریک طالبان افغانستان کے اولسوال (کمانڈر) تھے اور انہیں پاکستانی فورسز کی جانب سے ہونے والی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود میں خلاف ورزی کی گئی تھی۔

پاک فوج کی طرف آپریشن غضب للحق جاری ہے ، بڑے پیمانے پر افغان طالبان کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زبردست کارروائیاں، 67 فتنہ الہندوستان اور الخوارج دہشتگرد ہلاک

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار مطابق مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 481 افغان طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ 696 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کا مقصد مخصوص مقامات کو نشانہ بنانا بتایا گیا ہے

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں 226 حفاظتی چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ 35 چوکیاں قبضے میں بھی لی گئی ہیں، 198 ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور توپ خانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں 56 مقامات کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *