بھارتی فضائیہ کا جدید طیارہSU 30 غائب ہو گیا

بھارتی فضائیہ کا جدید طیارہSU 30 غائب ہو گیا

بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ ایس یو-30 مبینہ طور پر آپریشنل پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش و بچاؤ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ ایس یو-30 پرواز کے دوران اچانک ریڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا اور فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی یا آپریشنل پرواز پر تھا جب اس کا ریڈار سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔ حکام نے ممکنہ مقام کا سراغ لگانے کے لیے متعلقہ علاقے میں سرچ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور طیارے کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم اور جوہری ٹیکنالوجی کے معاہدے پر پاکستان کے شدید تحفظات، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اب تک طیارے یا اس کے عملے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کوئی باضابطہ اپڈیٹ جاری نہیں کی گئی۔ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *