ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چار روز کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5230 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:21لاکھ افراد نے رمضان نگہبان کارڈ سے 12500وصول کر لیے؟مزید کتنے افراد رقم وصول کریں گے اور کیسے ؟

