وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہبازشریف  نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عام آدمی پر بوجھ کم رکھنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق مشکل معاشی حالات کے باوجود جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث اس وقت عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے اور اس کے پاکستان کی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ ان کے مطابق حکومت بروقت پالیسی سازی، اخراجات میں بچت اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بطور خادمِ پاکستان انہوں نے یہ عزم کیا ہے کہ مشکل حالات میں غریب اورمتوسط طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس عمل کا آغاز ملک کی اشرافیہ اور حکومتی اخراجات میں کمی سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے بچت اقدامات کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی مکمل تعاون کر رہی ہیں جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق وفاق اور صوبے مل کر معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں ملک کی ضروریات کے لیے خام تیل کی مناسب مقدار دستیاب ہے، جس سے سپلائی میں کسی رکاوٹ کا امکان کم ہو گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کوئی بھی تاجر یا پمپ مالک حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ وصول نہ کرے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر حالات جلد بہتر ہوں گے اور عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا جس سے معیشت کو بھی سہارا ملے گا اور عوام کو مزید ریلیف مل سکے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *