ٹرمپ کا بڑا اعلان،خام تیل کی قیمتوں میں 15فیصد کمی

ٹرمپ کا بڑا اعلان،خام تیل کی قیمتوں میں 15فیصد کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے جلد خاتمے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت تقریباً 8 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت بھی دوران ٹریڈنگ 89 ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 87 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو چکی ہے اور اس کے خاتمے کے امکانات روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کو لاہور سے ملانے کیلئے نئی موٹروے ،سفر 100کلو میٹر کم ہوگا۔عبدالعلیم خان

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیل سے متعلق بعض پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی لانے کے لیے تیل کی صنعت سے متعلق چند پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد جی 7 ممالک نے ہنگامی تیل ذخائر استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم جنگ کے خاتمے کی توقعات اور امریکی صدر کے بیان کے بعد آج تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *