ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف انتہائی جارحانہ اعلان: “ایران کو مکمل ختم کرنا ہمارا اولین ہدف ہے”

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف انتہائی جارحانہ اعلان: “ایران کو مکمل ختم کرنا ہمارا اولین ہدف ہے”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف انتہائی جارحانہ اعلان: “ایران کو مکمل ختم کرنا ہمارا اولین ہدف ہے”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف حتمی عسکری مہم کا اعلان کر دیا ہے جس نے پوری دنیا کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اب اس لڑائی میں ایران سے کہیں زیادہ سنجیدہ ہے اور ان کی انتظامیہ کا اولین ہدف ایران کی موجودہ عسکری اور سیاسی حیثیت کا مکمل خاتمہ ہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران پر حملہ اب ایک ناگزیر ضرورت بن چکا تھا اور حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ کم کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بڑا دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے پاس اب نہ تو کوئی فعال فضائیہ بچی ہے اور نہ ہی اس کا فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) کام کر رہا ہے، جبکہ ان کے تمام جنگی طیارے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

سیاسی محاذ پر صدر ٹرمپ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے کمانڈروں اور دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں کو حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے سفارتکاروں کو پیشکش کی ہے کہ وہ مختلف ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانوں کو چھوڑ کر پناہ حاصل کریں اور ایک “نئے اور بہتر ایران” کی تشکیل میں امریکہ کا ساتھ دیں، جبکہ فوجی کمانڈروں کو عہدے چھوڑنے کی صورت میں مکمل استثنیٰ اور بصورتِ دیگر قتل کر دیے جانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایرانی حکام نے ڈیل کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن امریکہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے، کیونکہ اب وہ ایسی قیادت یقینی بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں امریکہ یا اسرائیل کو دھمکی دینے کے قابل نہ رہے۔

دوسری جانب اس تنازع میں ایک اہم سفارتی موڑ اس وقت آیا جب سعودی عرب نے واضح اعلان کیا کہ وہ ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جس پر تہران نے ریاض کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فیصلہ کن جنگی برتری حاصل، اسلحہ کے ذخائر بے تہاشا،دشمن کو شکست فاش دینگے، سربراہ ایرانی فوج

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *