عوام کیلئے بری خبر،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

عوام کیلئے بری خبر،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تیل کے محفوظ ذخائر جاری کرنے کے اعلان کے باوجود قیمتیں کم نہ ہوئیں

برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے کے بعد 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل 9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی کو سپلائی کے خدشات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے اچھی خبر،سعودی عرب سے دو متبادل راستوں کے ذریعے تیل کی درآمد شروع

یاد رہے کہ ایران سے متعلق کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی توانائی ایجنسی (IEA) نے 400 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس اقدام کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے نہ آ سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *