ہونڈا سی بی 125 ایف خریدنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

ہونڈا سی بی 125 ایف خریدنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

 اٹلس ہونڈا کے ساتھ  بینک الفلاح نے شراکت داری کرتے ہوئے صارفین کو موٹر سائیکل خریدنے کے لیے ایک نئی اور آسان سہولت فراہم کر دی ہے۔

اس اقدام کے تحت صارفین اب مقبول موٹر سائیکل ہونڈا سی بی 125 کو آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں، جس سے بائیک خریدنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ سہل اور قابلِ رسائی ہو گیا ہے۔

اس پیشکش کے تحت صارفین کو ایک خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں وہ ہونڈا سی بی 125 کو صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ چھ ماہ تک ماہانہ اقساط میں خرید سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بینک الفلاح نے ادائیگی کے مزید تین مختلف طریقے بھی متعارف کروائے ہیں، جن کے ذریعے صارفین 36 ماہ تک کی مدت میں قسطوں کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں، ان منصوبوں کے لیے صرف معمولی پراسیسنگ فیس عائد کی جائے گی۔

یہ پیشکش اس ماڈل  کے ریڈ اور بلیک رنگ کے ماڈلز پر دستیاب ہے،  اس موٹر سائیکل کی قیمت 396,900 روپے مقرر کی گئی ہے،  صارفین اپنی مالی استطاعت اور سہولت کے مطابق ماہانہ قسطوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس سے اس مقبول بائیک کی خریداری مالی لحاظ سے کم بوجھ بن جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف برینڈ نے حیران کن فیچرز سے لیس نئی گاڑی متعارف کروادی

بینک الفلاح کی جانب سے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلد اپنی موٹر سائیکل بک کروائیں کیونکہ محدود اسٹاک کی وجہ سے دستیابی محدود ہو سکتی ہے۔

بائیک کی بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح کی فون بینکنگ سروس 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا بینک کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی ریزرویشن کروا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *