معروف مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر ایک انتہائی اہم اور بصیرت افروز بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے امن، قانون کی بالادستی اور ریاست کے ساتھ وفاداری پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ شہنشاہ نقوی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ملک کی ترقی اور بقا صرف اور صرف ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے اور قانون کے احترام میں مضمر ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آکر کسی بھی صورت قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے، کیونکہ قانون شکنی سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے جس کا نقصان سب کو ہوتا ہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم پاکستان کی ریاست اور اس کے استحکام کے ساتھ ہیں اور ہر وہ قدم جو ملک کو مضبوط بنائے، اس کی حمایت کرتے ہیں۔
علامہ صاحب نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیوں کو مثبت کاموں میں صرف کریں اور کسی بھی احتجاج یا اشتعال انگیزی کے وقت ہوش و حواس سے کام لیتے ہوئے قانونی حدود کے اندر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا فرض ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔
انہوں نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کیا جائے۔
مزید ہڑھیں: پاک فضائیہ کی کارروائی، کابل، خوست، پکتیا اور قندھار میں طالبان کے عسکری مراکز نشانہ

