سری لنکن آل راؤنڈر داسن شناکا پی ایس ایل 11 سے دستبردار

سری لنکن آل راؤنڈر داسن شناکا پی ایس ایل 11 سے دستبردار

سری لنکن آل راونڈر داسن شناکا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہو گئے ہیں ، لاہور قلندر کی ٹیم نے متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دیا ۔

پی ایس ایل 11 سے قبل لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں سری لنکن آل راؤنڈر داسن شناکا نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ، جبکہ ٹیم نے ان کی جگہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈینیل سیمز کو شامل کر لیا ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 11 میں شرکت نہیں کریں گے۔

فرنچائز کے مطابق ان کی جگہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیل سیمز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،  سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ڈینیل سیمز بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اور شائقین کو ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ ، میچز صرف دو شہروں میں تماشائیوں کے بغیر ہونگے، محسن نقوی

ڈینیل سیمز اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں اور مختلف عالمی لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ موجودہ صورتحال کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،  لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں، اور ٹیم ایک بار پھر ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *