عیدالفطر پر اندرون و بیرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

عیدالفطر پر اندرون و بیرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

عیدالفطر کے موقع پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاند رات اورعید الفطر پر اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ رہا۔

عید سے ایک دن قبل ڈومیسٹک کے کرائے سابقہ کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زائد رہے جس کے دوران 30 فیصد مہنگے ٹکٹس بھی شہریوں نے خریدے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اضافہ عید سیزن اورجیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے سبب ہوا، شہریوں کےاندرون ملک فضائی سفرمیں کمی رہی  تاہم بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کی واپسی میں اضافہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر شیری رحمٰن کی اکلوتی صاحبزادی ماروی ملک انتقال کر گئیں

غیرملکی ائیرلائنزکی مشرق وسطی کے لیے پروازوں میں بھی خصوصی اضافہ کیا گیا، پروازوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید پرواپسی کے لئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ دنیا کی 20 بڑی ایئرلائنز کو حالیہ جنگی صورتحال کے باعث تقریباً 53 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے اثرات نے خلیجی خطے کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں فضائی آپریشنز میں خلل پیدا ہوا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انڈسٹری پہلے ہی کورونا وباء کے بعد بحالی کے مراحل میں تھی، تاہم موجودہ صورتحال نے اسے ایک بار پھر بدترین بحران میں دھکیل دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت تقریباً دگنی ہو چکی ہے، جس کے باعث ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو عالمی فضائی صنعت کو مزید مالی دباؤ اور مسافروں کو مہنگے سفر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *