دشمن کے مکمل سرنڈر تک جنگ پوری شدت اور طاقت کیساتھ جاری رکھی جائے گی : ایران

دشمن کے مکمل سرنڈر تک جنگ پوری شدت اور طاقت کیساتھ جاری رکھی جائے گی : ایران

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن کے مکمل سرنڈر تک جنگ پوری شدت اور طاقت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق آج خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں دشمن کے کسی جہاز کا کوئی نشان نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت ایرانی قوم، جنگجوؤں اور مزاحمتی محاذ کی مکمل فتح تک جاری رہے گی۔

ایرانی وزارت دفاع کے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایران اپنی حکمت عملی پر قائم رہے گا اور اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مسلسل بمباری ہو رہی ہو تو ایران سے تحمل کی توقع کرنا بے معنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے شروع کرنے والے جارح کو ہی کشیدگی کم کرنے کے لیے پہل کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے اسرائیلی شہروں دیمونا، عرادپر تباہ کن میزائل حملے، کئی عمارتیں تباہ، 6 افرادہلاک،150 سے زائد زخمی

اس سے قبل ایران کی جانب سے اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں میزائل برسا دیے گئے ، حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، میزائل حملے میں کم از کم 20 عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں ایران کے جوابی حملوں سے شدید پریشان ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد جنگ ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں واشنگٹن صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے راستے محدود ہو گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *