شیخ نیر کا فیلڈ مارشل سے ملاقات کا دعوی جھوٹ نکلا ، صحافی وزیر برہان نے حقیقت کھول دی

شیخ نیر کا فیلڈ مارشل سے ملاقات کا دعوی جھوٹ نکلا ، صحافی وزیر برہان نے حقیقت کھول دی

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے صحافی وزیر برہان نے شیخ نیر کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔ 

صحافی وزیر برہان نے شیخ نیر کے اس دعوے کا پردہ فاش کرتے اس کو جھوٹ اور گمراہ کن بیان قرار دیا  جس میں ان کاکہنا ہے  کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

وزیر برہان نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ انہیں نہ کوئی دعوت دی گئی اور نہ ہی بلایا گیا، اگر شیخ نیر اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انہیں چاہیے کہ عوام کے سامنے ٹھوس ثبوت پیش کریں، ورنہ فوراً اپنی غلط بیانی پر قوم سے معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سے ملاقات امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے تھی، مفتی محمد فیضان کی شر پھیلانے والوں کی مذمت

صحافی کا کہنا تھا کہ شیخ نیر صاحب کو واضح کرنا ہوگا کہ ان کی بات میں کتنی سچائی ہے؟ وہ سچ پیش کریں یا اپنی غلط بات پر معافی مانگیں ، انہیں عوام کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ ایسے بیانات عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں اور میڈیا اور شخصیات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صرف حقائق پر مبنی معلومات فراہم کریں۔

اس سے قبل معروف عالم دین مفتی محمد فیضان نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سے علمائے کرام کے وفد کی حالیہ ملاقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

مفتی محمد فیضان نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور اس معاملے پر شر پھیلانے والوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *