نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی پیش رفت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔