تعریف وہ جو دشمن کرے،، پاکستان کی کامیابی کا بھارتی بھی اعتراف کرنے لگے

تعریف وہ جو دشمن کرے،، پاکستان کی کامیابی کا بھارتی بھی اعتراف کرنے لگے

پاکستان نے عالمی سطح پر ایک بڑے بحران کے حل میں اپنا سفارتی کردار بخوبی ادا کرنا شروع کر دیا ہے، جسے اب حتیٰ کہ بھارت کے تجزیہ کار اور صحافی بھی تسلیم کرنے لگے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششیں دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جس سے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر نشر ہونے والے تجزیاتی پروگراموں میں صحافی آشوتوش اور دیگر کی طرف سے پاکستان کو ایک اہم ثالثی ملک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اور وہاں کے دفاعی تجزیہ کار بھی یہ تسلیم کر رہے ہیں کہ اتنے بڑے عالمی بحران کو حل کرانے کیلئے پاکستان کا کردار نہایت کلیدی ہے۔

اگر پاکستان اس عالمی بحران کو کامیابی سے حل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بلند کرنے والا قدم ہوگا۔
پاکستان کی یہ کامیابی بھارتی حکام اور میڈیا کے لیے ایک غیر متوقع صورتحال ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ پاکستان کو ہر بحران کا ذمہ دار قرار دیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، شہبازشریف

اب بھارتی تجزیہ کار اور صحافی یہ مان رہے ہیں کہ یہ مان رہے ہیں کہ پاکستان کی یہ ثالثی ان کے الزامات کو جھٹلانے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی ٹیم نے دونوں فریقین کے درمیان رابطوں کو بڑھایا اور مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا، جس سے بحران کے پرامن حل کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی یہ حکمت عملی نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی ضمانت دیتی ہے بلکہ عالمی سطح پر ملک کے سیاسی اور سفارتی وقار کو بھی مضبوط کرتی ہے۔پاکستان کا یہ کردار عالمی ثالثی کے طور پر ایک مثالی سفارتی حکمت عملی کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اور یہ دیگر ممالک کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان بحران کے حل میں قابل اعتماد اور ذمہ دار ملک ہے۔

یہ صورتحال بھارت کے لیے بھی ایک چیلنج بن گئی ہے، کیونکہ ماضی میں جس طرح وہ پاکستان کو ہر تنازعہ کا ذمہ دار قرار دیتا رہا، اب اسے تسلیم کرنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان عالمی بحران کے حل میں ایک فعال اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *