خطے میں بڑھتی کشیدگی: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس دورہ پاکستان کے لئے روانہ

خطے میں بڑھتی کشیدگی: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس دورہ پاکستان کے لئے روانہ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ جاری کشیدگی کے تناظر میں جنگ سے بچاؤ کے ممکنہ راستوں پر بات چیت کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے متبادل راستے تلاش کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

سی این این کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں تنازع کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

تاحال اس دورے کی تفصیلات اور ملاقاتوں کا شیڈول باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم ماہرین اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سفارتی قدم قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کردار کی دنیا تعریف کررہی،امریکہ اورایران کو پاکستان پر اعتماد ہے ،رانا ثناء اللہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *