این ڈی ایم اے نے موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جبکہ اسلام آباد سمیت مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ اور نارووال میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، واشک، پنجگور، تربت، گوادار اور لسبیلہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ تین دن موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، اس لیے مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں، کمزور تعمیرات اور تنصیبات سے دور رہیں۔ سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے پہلے موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *