ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کردی

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کردی

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ملک کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند اور محفوظ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ جنگی حالات کے باعث وہ عوامی سطح پر سامنے نہیں آ رہے، تاہم ان کی خیریت کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

وزاتِ خارجہ نے اپنے بیان میں عالمی سفارت کاری، بالخصوص امریکا کے کردار پر سخت تنقید کی ایران کے مطابق اب دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر مکمل اعتماد نہیں کر سکتا کیونکہ امریکا مذاکرات کو اپنے مطالبات مسلط کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی،ٹرمپ کا دعویٰ

مزید کہا گیا کہ امریکا سفارتی ذرائع کو بھی طاقت کے استعمال کی راہ ہموار کرنے کے لیے بروئے کار لاتا ہے، جو بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق موجودہ جنگ کا آغاز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیا گیا، جبکہ تہران اس صورتحال میں اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک اہم اور حساس گزرگاہ ہے جو مکمل طور پر ایران کے مضبوط کنٹرول میں ہے، اور اسے کسی بھی بیرونی دباؤ یا بیانات کے ذریعے کھلوانا ممکن نہیں۔

ایرانی حکام نے واضح کیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *