آزاد کشمیر، پاک فوج نے بٹل سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا

آزاد کشمیر، پاک فوج نے بٹل سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا

آزاد جموں کشمیر: جنگ بندی لائن کے بٹل سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک ڈرون کاپٹر آزاد جموں کشمیر کے بٹل سیکٹر میں جاسوسی کی غرض سے بھیجا گیا تھا، جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ تلاش کرنے میں مقامی افراد نے بھی سکیورٹی اداروں کی معاونت کی، جس کے بعد ڈرون کاپٹر کا ملبہ سکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

واقعے کے بعد علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کی مؤثر کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے جنم لینے والی ریاستی دہشت گردی کے واضح شواہد موجود ہیں، امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا انٹرویو

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *