امریکا ایران جنگ کی مکمل کہانی، اہم واقعات، کس کو کیا کامیابی ملی ؟

امریکا ایران جنگ کی مکمل کہانی، اہم واقعات، کس کو کیا کامیابی ملی ؟

امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ختم ہوئی، لیکن اس کے دوران خطے میں بے شمار اہم اور حیران کن واقعات رونما ہوئے، جنہوں نے عالمی سیاسی، اقتصادی اور فوجی توازن کو بدل کر رکھ دیا۔

جنگ کے پہلے ہی دن ایران کے سپریم لیڈر سمیت اعلیٰ قیادت شہید ہو گئی، جبکہ ایران کی اہم فوجی اور جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے نے فوری کشیدگی پیدا کر دی اور عالمی سطح پر خبردار کر دیا۔

جوابی کارروائی کے طور پر ایران نے اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین میں امریکی اور اتحادی تنصیبات کو اپنے میزائلوں کی زد میں لایا۔ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں کئی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ دفاعی کارروائی کے عمل کا آغاز ہوا، جو جنگ بندی کے اعلان تک جاری رہا۔ عرب ممالک پہلی بار اسلامی بھائیوں کی جانب سے اتنی شدید جوابی کارروائی سے متاثر ہوئے، جس نے خطے میں سیاسی اور دفاعی توازن کو واضح طور پر بدل دیا۔

اس دوران امریکی فوج کے کئی جدید جہاز تباہ ہو گئے، جس سے امریکی ٹیکنالوجی کے راز آشکار ہوئے۔ ایک امریکی پائلٹ بھی ایران میں  گر گیا، جس کی زندہ بازیابی کے لیے امریکا نے تاریخی ریسکیو آپریشن کیا جس میں 135 طیارے شامل تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں

امریکا نے جنگ کو مذہب کے ساتھ جوڑنے کی کوشش بھی کی اور دعویٰ کیا کہ فوج حضرت عیسیٰ کے لیے لڑ رہی ہے، لیکن مذہبی رہنما پوپ لیو نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت عیسی کا نظریہ جانوں کو بچانا تھا جانیں ختم کرنا نہیں تھا

امریکا نے اس جنگ کے لیے بجٹ کی سب سے بڑی رقم کی ڈیمانڈ کی، لیکن جنگ کے باعث اس ملک کو مالی طور پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اربوں ڈالر کی ڈیمانڈ پر ٹرمپ اور اس کے ہم خیال حکمرانوں پر امریکا میں سخت تنقید کی گئی

جنگ کا ایک اور پہلو امریکا کی عالمی تنہائی بھی رہا۔ مغربی ممالک کے اتحاد نے امریکا کی حمایت سے انکار کر دیا، جو تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ اس سے قبل امریکا جب بھی کسی جنگ میں گیا یورپین ممالک کی طرف سے امریکا کا ساتھ دیا جاتا رہا لیکن اس بار تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا کو کسی بھی یورپین ممالک کی طرف سے سپورٹ نہ ملی جس کی وجہ سے ٹرمپ ذہنی طور پر بھی دباو کا شکار رہے

ایرانی پراکسی فورسز نے اسرائیل کو بھی جوابی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، جس سے اسرائیل اور امریکا دونوں شدید مشکلات کا سامنا کرنے لگے۔ طیارہ شکن امریکی جہاز جیرالڈ کو ایرانی میزائلوں سے نقصان پہنچا اور اسے واپس آنا پڑا۔یہ ایران کی بہت بڑی کامیابی اور امریکا کی بڑی ناکامی تصور کی گئی

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم خبر

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار جنگ کے دوران آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ فوجی قیادت کو عہدوں سے ہٹایا گیا، کیونکہ یہ اعلیٰ افسران ٹرمپ کی نظریاتی پالیسیوں سے اتفاق نہیں رکھتے تھے۔ جنگ سے پہلے ٹرمپ نے دنیا بھر میں خوف پھیلانے کے لیے اعلان کیا کہ امریکا پوری سویلائزیشن کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے عالمی سطح پر خوف و ہراس پیدا ہوا۔ امریکا میں بھی جنگ کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکلے۔

پاکستان کی بروقت اور مؤثر سفارتکاری نے خطے میں امن قائم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کی، جس پر عالمی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی بھرپور تعریف کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے کو بڑی جنگ سے بچانے، کشیدگی کم کرنے اور عالمی سطح پر توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *