وزارت خارجہ نے یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دے دیئے

وزارت خارجہ نے یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دے دیئے

وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق کیے جانے والے حالیہ تبصرے درست نہیں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دراصل دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ان ذخائر کو واپس کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ذخائر کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے اور اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دینگے مگر اپنی فوج ایران میں تعینات نہیں کرینگے ، آسٹریلوی وزیراعظم

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *