اب نئی سم کیسے جاری ہوگی؟پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرادیا

اب نئی سم کیسے جاری ہوگی؟پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرادیا

پاکستان میں بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کے باوجود غیرقانونی موبائل فون سمز کے اجرا کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہ ہو سکا، جس کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اب نئی پالیسی کے تحت سم کے اجرا کے لیے نہ صرف انگلیوں کے نشانات بلکہ صارف کے چہرے کی تصدیق بھی لازمی قرار دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد جعلسازی کے نت نئے طریقوں کا سدباب کرنا ہے، جو موجودہ بائیومیٹرک نظام کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بعض جعلساز سلیکون سے تیار کردہ جعلی انگلیوں اور فنگر پرنٹس کے ذریعے باآسانی سم حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ کچھ عناصر دیگر افراد کی شناخت چوری کر کے بھی غیرقانونی سمز جاری کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین نے فیشل ویری فکیشن کے نظام کو جلد از جلد نافذ کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اس نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے تاکہ سم رجسٹریشن کے عمل کو مزید محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چہرے کی تصدیق کو لازمی قرار دینے سے جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے سموں کے اجرا کا راستہ بڑی حد تک بند ہو جائے گا۔

اس کے نتیجے میں ایک مضبوط اور فول پروف نظام قائم کیا جا سکے گا، جو نہ صرف غیرقانونی سرگرمیوں کو روکے گا بلکہ دہشت گردی، فراڈ اور دیگر جرائم کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *