ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والا ’پری زاد‘ اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا

ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والا ’پری زاد‘ اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا

سوشل میڈیا بالخصوص ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ریاست اور قومی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے “پری زاد” نامی اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ سے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اور جھوٹی معلومات مسلسل شیئر کی جا رہی تھیں، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہو رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹ بیرونِ ملک سے آپریٹ کیا جا رہا تھا اور پاکستان کے خلاف منظم انداز میں منفی مہم چلائی جا رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر اس اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں اسے بلاک کر دیا گیا۔

سماجی حلقوں نے اس اقدام کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات اور نفرت انگیز مہمات کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *