پاکستان کی سفارتی کامیابی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام سے ایک کشمیری شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام پیغام دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں شہری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے پر آج ہر کشمیری خوش ہے اور آپ کے لیے دعائیں کر رہا ہے، جبکہ یہاں گودی میڈیا ٹی وی چینلز اداس نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو پیغام میں نوجوان نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے بھی واقف ہیں کہ آزاد کشمیر، مظفر آباد سمیت پاکستان بھر میں کچھ عناصر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف بات کرتے ہیں، تاہم ان کے بقول “کتے بھونکتے رہتے ہیں اور کام کرتے رہتے ہیں”۔
نوجوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس موقع پر انہیں وہ حدیث یاد آتی ہے کہ اگر پوری قوم بھی کسی کے خلاف ہو جائے لیکن اللہ اس کے ساتھ ہو تو کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
ویڈیو کے اختتام پر کشمیری شہری نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا “I love you عاصم منیر”، جبکہ یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔