“پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی سپر پاور ہے، اس سے دوستی میں ہی بہتری ہے” بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف

“پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی سپر پاور ہے، اس سے دوستی میں ہی بہتری ہے” بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف

پاکستان ایشیا کی نئی سپر پاور بننے جا رہا ہے: بھارتی تجزیہ کار پروین سہانی کا دنیا کو پاکستان سے دوستی کا مشورہ

معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین سہانی نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کے کلیدی اور کامیاب مصالحتی کردار کو دیکھتے ہوئے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے امریکہ اور ایران جیسے بڑے حریفوں کو مذاکرات کی میز پر لایا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان اب ایشیا میں ایک نئی “سپر پاور” کے طور پر ابھر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق
معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین سہانی نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کے کلیدی اور کامیاب مصالحتی کردار کو دیکھتے ہوئے بھارت سمیت دنیا کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستا ن سے دوستی ہی بہتر ہے۔

پروین سہانی نے اعتراف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں۔

پروین سہانی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا پاکستان کی اہمیت کو سمجھے اور اس سے دشمنی کے بجائے دوستی کرے۔ “اگر آپ خطے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں تو پاکستان سے دوستی کریں،” انہوں نے مزید کہا پاکستان نے اپنی عسکری قوت اور سیاسی بصیرت کے درمیان بہترین توازن پیدا کر لیا ہے، جو اسے عالمی سطح پر ایک معتبر ثالث بناتا ہے۔

پروین سہانی کے اس بیان نے بھارت میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ جہاں کچھ حلقے اسے زمینی حقائق کا اعتراف قرار دے رہے ہیں، وہاں دیگر اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

تاہم، اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے مذاکرات نے پروین سہانی کے اس موقف کو مزید تقویت دی ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے کا کوئی بھی بڑا مسئلہ حل ہونا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر اہم سفارتی بیٹھک، تین بڑے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تحت معاشی اصلاحات، ایم-12 جیسے بڑے انفراسٹرکچر منصوبے اور اب مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی ثالثی نے پاکستان کے بین الاقوامی وقار میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔

پاکستان اب صرف ایک دفاعی ریاست نہیں بلکہ ایک معاشی اور سفارتی طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *