ایران امریکا جنگ بندی کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ایران اور سعودی عرب کے وزراءخارجہ کے مابین باضابطہ رابطہ ہوا ہے اس حوالے سے ایرانی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے مابین جنگ بندی کے بعد پہلی بار باضابطہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایرانی تجاویز پر حیران کن بیان سامنے آگیا
عباس عراقچی کے مطابق گفتگو میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے علاقائی است کام کے لیے مسلسل مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

