امریکا کو جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کا مذاکرات کا پیغام ، واشنگٹن نے تردید کردی

امریکا کو جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کا مذاکرات کا پیغام ، واشنگٹن  نے تردید کردی

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ  کیا جا رہا ہے کہ ایران کی انٹیلیجنس نے بالواسطہ طور پر امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے طریقہ کار پر مذاکرات کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت کسی قسم کی فعال بات چیت جاری نہیں ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ پیغامات ایک تیسرے ملک کے ذریعے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی تک پہنچائے گئے، لیکن تاحال اس رابطے کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی سنجیدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس کے برعکس امریکا اور اسرائیل ایران کے میزائل پروگرام کو کمزور کرنے اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے مشترکہ کارروائی کے زیادہ سخت مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع نے گزشتہ روزبریفنگ کے دوران کہا تھا کہ امریکا کی کارروائی ابھی صرف شروع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی و اسرائیلی جنگی طیاروں کی تہران میں شدید بمباری

دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف جو جنگ سے قبل ایران کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار میں شامل تھے، انہوں نے بھی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا، ان کے مطابق اس وقت ایران دفاعی پوزیشن میں ہے اور اس کی توجہ اپنی حفاظت اور دفاع پر مرکوز ہے۔

ادھرچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین خطے میں بڑھتے تنازع ایران پر مسلط اسرائیل امریکا جنگ میں ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق  اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات اس وقت نہیں ہو رہے، تاہم پسِ پردہ رابطوں سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ نکلنے کا امکان موجود ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *