اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں CB125F 2026 لانچ کر دی

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں CB125F 2026 لانچ کر دی

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں Honda CB125F 2026 لانچ کر دی ہے، لیکن روایت کے مطابق اس بار بھی اپ ڈیٹ صرف “نئے اسٹیکرز” تک ہی محدود ہے۔ بہت سے بائیک سواروں کے لیے یہ خبر مایوس کن ہو سکتی ہے کیونکہ انجن، فریم اور فیچرز میں کوئی بھی مکینیکل تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

2026 ماڈل کہلانے کے باوجود، اس بائیک میں صرف باڈی گرافکس (اسٹیکرز) تبدیل کیے گئے ہیں۔ وہی پرانا اینالاگ اسپیڈومیٹر، ہیلوجن لائٹس اور سادہ ڈیجیٹل فیول گیج اب بھی موجود ہیں۔ صارفین جو ایل ای ڈی لائٹس، ٹی ایف ٹی ڈسپلے یا بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی جیسی جدید ٹیکنالوجی کی امید کر رہے تھے، انہیں ایک بار پھر پرانے ڈیزائن پر ہی اکتفا کرنا ہوگا۔

ہونڈا CB125F کے مثبت پہلو اب بھی وہی ہیں جس میں بہترین بلڈ کوالٹی اور پائیداری۔ شہر میں آرام دہ سواری۔ انجن کی قابلِ بھروسہ کارکردگی اور بہترین ری سیل ویلیو۔ تاہم، تقریباً 4 لاکھ روپے کی قیمت میں ٹیکنالوجی کی کمی ہونڈا کو مقابلے میں پیچھے دھکیل رہی ہے۔ جہاں عالمی سطح پر 125 سی سی بائیکس میں فیول انجکشن اور جدید ڈیش بورڈز آ رہے ہیں، وہاں ہونڈا اب بھی پرانے ڈیزائن پر قائم ہے۔

اس کے مقابلے میں Yamaha YBR125 کا ڈیزائن اور انسٹرومنٹ کلسٹر زیادہ جدید محسوس ہوتا ہے۔ حتمی رائے: اگر آپ ایک مضبوط اور بھروسہ مند بائیک چاہتے ہیں جس کی قیمت فروخت (Resale) اچھی ہو، تو CB125F اب بھی ایک محفوظ انتخاب ہے۔ لیکن اگر آپ جدت اور نئی ٹیکنالوجی کے شوقین ہیں، تو صرف نئے اسٹیکرز آپ کو متاثر نہیں کر پائیں گے۔

مزید جانیئے: اٹلس ہونڈا کی زبردست پیشکش،CG 150 بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں،جا نئے کیسے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *