نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو نئی سہولت فراہم کردی ہے۔ جس کے تحت پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید، ترمیم باآسانی کرواسکتے ہیں۔
میڈئا رپورٹس کے مطابق نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم ہمراہ راس الخیمہ میں پہنچے گی۔جہاں 15 فروری 2026 بروز اتوار کے روز صبح 8 بجے تا 4 بجے شام تک شہری، پاکستان سینٹر راس الخیمہ میں موبائل رجسٹریشن ٹیم سے رجوع کرسکتے ہیں۔
نادرا کی جانب سے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شناختی دستاویزات کے لیے درج ذیل طریقہ کار بھی اپنا سکتے ہیں۔
پاک آئی ڈی ایپ (Pak ID App): نائکوپ کی تجدید یا ترمیم کے لیے موبائل ایپ کا استعمال کریں جو سب سے تیز اور آسان راستہ ہے۔ قونصلیٹ وزٹ: دبئی اور ابوظہبی میں مقیم افراد روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ قونصلیٹ اور سفارت خانے سے رجوع کر سکتے ہیں۔
دریں اثناء بیرون ملک مقیم وہ پاکستانی جو نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانے، ان کی تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں وہ صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ تشریف لائیں اور پاکستان آئیں تو شناختی دستاویزات کے سلسلے میں نادرا دفتر تشریف لائیں۔
مزید جانیئے: نادرا صارفین کیلئے خوشخبری، نیا آن لائن سسٹم، دفاتر کے چکر ختم،تفصیلات جانیے

