نئے سپریم لیڈر موجودہ حالات میں قیادت کرسکتے ہیں ، علی لاریجانی

نئے سپریم لیڈر موجودہ حالات میں قیادت کرسکتے ہیں ، علی لاریجانی

ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر موجودہ حساس حالات میں ملک کی قیادت کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مجلس خبرگان نے خطرات اور حملوں کے باوجود نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا ہے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کو نئے سپریم لیڈر کی قیادت میں متحد رہنا چاہیے۔

یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا ہے، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

88 ارکان پر مشتمل “مجلسِ خبرگانِ رہبری” نے ایک بیان میں غیر معمولی اجلاس میں ماہرین کی مجلس کے نمائندوں کی فیصلہ کن ووٹنگ کی بنیاد پر مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو 1979 میں قیام کے بعد سے اسلامی جمہوریہ کا تیسرا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈر مقرر، ایرانی سرکاری میڈیا کی تصدیق

مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

مجتبیٰ حسینی خامنہ ای ایران میں اقتدار کے سیاسی ڈھانچے کے اندر سب سے زیادہ پراسرار شخصیات میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ اپنے والد کے برعکس مجتبیٰ خامنہ ای نے عوامی زندگی میں اپنی موجودگی کو کافی حد تک محدود رکھا کیونکہ انہوں نے کوئی سرکاری عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔ نہ ہی وہ عوامی تقریریں کرنے یا میڈیا انٹرویوز دینے کے حوالے سے معروف ہیں , اب تک ان کی صرف چند تصاویر اور ویڈیوز ہی شائع ہوئی ہیں۔

تاہم برسوں سے نظام کے اندر ان کے اثر و رسوخ کے حجم کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں کیونکہ وہ اپنے والد کے ساتھ رابطے کے سب سے اہم ذرائع میں سے ایک سمجھے جاتے تھے۔

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر واشنگٹن نے پہلے سے منظوری نہ دی تو نیا سپریم لیڈر زیادہ دیر تک نہیں رہ سکے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *