تعلیمی ادارے کتنے دن کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

تعلیمی ادارے کتنے دن کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت اب نجی اور سرکاری دونوں تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔

نجی تعلیمی اداروں کے لیے پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسکولوں میں کلاسز پیر سے جمعرات تک جاری رہیں گی۔

پیرا کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں صرف چار روز یعنی پیر سے جمعرات تک ہوں گی۔

دوسری جانب کفایت شعاری مہم کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے بھی یہی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سرکاری اسکول بھی پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کو ’سزائے موت‘ کے اسرائیلی قانون کے خلاف پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری، شدید مذمت

اس فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعلیمی سرگرمیاں چار دن تک محدود ہو جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *