وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سینئر صحافی ابصار عالم کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے۔
سہیل آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم جھوٹ بول رہے ہیں کہ خان صاحب کی بینائی مستقل چلی گئی ہے۔ ان کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے اور علاج کے بعد مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابصار عالم انتشار پھیلانے چاہ رہے ہیں۔ اگر ابصار عالم کچھ غلط کہہ رہے ہیں اور جان بوجھ کر غلط کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب کی بینائی مستقل چلی گئی ہے تو وکلاء سے مشورہ کرکے انکے خلاف کیس کرینگے