خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں 30 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 20 بچے، 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 36 مرد، 11 خواتین اور 38 بچے ہیں۔
بارشوں کی وجہ سے مجموعی طور پر 140 گھر متاثر ہوئے ہیں ، جن میں 115 کو جزوی اور 25 کو مکمل نقصان پہنچا، متاثرہ اضلاع میں بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں۔