پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

دنیا بھر کے مسلمان استقبالِ رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں پہلے روزے سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔

شعبان کا مہینہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اب استقبالِ رمضان کی تیاری کر رہے ہیں، ساتھ ہی یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کب ہوگا۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے چاند سے متعلق اپنی تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ماہ شعبان 29 روز کا ہونے کی توقع ہے۔ اس طرح رمضان المبارک کا چاند بدھ 18 فروری کو نظر آنے اور پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی پیدائش کا وقت

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔ اگلے روز اس کی عمر اور موسم کی صورتحال رویت کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اسی بنیاد پر یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی۔ اسی روز کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جو رویت کے لیے موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ ، بھارت کے ساتھ بائیکاٹ کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ سامنے آگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *