پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک ملازمتوں کے دروازے کھل گئے،کون سے ملک جاسکیں گے؟

پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک ملازمتوں کے دروازے کھل گئے،کون سے ملک جاسکیں گے؟

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی مؤثر اور متحرک پالیسیوں کے باعث سعودی عرب، عمان، کویت سمیت یورپی ممالک میں پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک باعزت روزگار کے دروازے کھل چکے ہیں۔

اپنے بیان میں غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (GLMC)، ابوظہبی ڈائیلاگ 2026 اور دبئی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر عالمی سطح پر اہم ملاقاتیں کیں، جن کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ لیبر تعاون کے فروغ، شفاف بھرتی اور ہنرمند افرادی قوت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، عمان اور فلپائن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں لیبر معاہدوں، اسکل پارٹنرشپس، ڈیجیٹل لیبر سسٹمز اور شفاف ریکروٹمنٹ میکانزم پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے اوورسیز ایمپلائمنٹ ڈاکٹر آصف نذرول سے ملاقات میں تربیت، انسانی وسائل کی ترقی اور مشترکہ چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی  پڑھیں:اٹلی کا پاکستانی طلبا کے لیے بڑا اعلان،ہر ماہ نو سو یورو وظیفہ اور یونیورسٹی کی فیس میں مکمل چھوٹ

غلام مصطفیٰ ملک کے مطابق فلپائن کے سیکرٹری برائے مائیگرنٹ ورکرز سے ملاقات میں پری ڈیپارچر ٹریننگ، ڈیجیٹلائزیشن اور بیرونِ ملک کارکنوں کے تحفظ کے کامیاب ماڈلز زیرِ بحث آئے، جبکہ کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات میں مجوزہ لیبر مفاہمتی یادداشت، پاکستانی ورکرز کے لیے سہولتوں اور PAM پورٹل تک رسائی پر اہم پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، روزگار کے نئے مواقع اور حکومت و بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر منظم، محفوظ اور باعزت روزگار کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے بطور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز انقلابی اور عملی اقدامات کیے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) جلد وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی ایک جامع حقائق نامہ شائع کرے گی، جس میں وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی جائے گ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *