اسلام آباد میں 15 سال پرانا جیل منصوبہ صرف ایک سال میں مکمل ہونے کے قریب

اسلام آباد میں 15 سال پرانا جیل منصوبہ صرف ایک سال میں مکمل ہونے کے قریب

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل جیل اور زیر تعمیر پولیس ہاسٹل کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار اور رفتار کو دیکھتے ہوئے کہا کہ جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کی تکمیل سے پولیس تربیت کا معیار بلند ہوگا اور زیر تعمیر ہاسٹل مکمل ہونے پر پولیس افسران کو رہائشی سہولیات بہترین انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کی جیل کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا لیکن کئی سال تعطل کا شکار رہا۔ موجودہ فیز ون میں 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ منصوبے میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور مرکزی کنٹرول روم شامل ہیں، جبکہ ماڈل جیل کی حفاظت کے لیے دو حفاظتی دیواریں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ دو ماہ کے اندر مکمل ہو کر فعال ہو جائے گا، اور 15 سال سے زیر التوا منصوبہ اب صرف ایک سال میں مکمل ہونے کے قریب ہے۔

محسن نقوی نے زیر تعمیر ہاسٹل کے ماڈل روم کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت اے ایس پیز کے لیے رہائش کے بہتر انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شفٹ میں کام کرنے سے منصوبے کی جلد تکمیل ممکن ہو گی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *