ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کر دی ، وجہ سامنے آگئی

ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کر دی ، وجہ سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی کے ایک دن بعد ہی ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ امریکا کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے 

آبنائے ہرمز بند کرنے سے متعلق ایرانی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ آبنائے ہرمز کےکچھ حصوں میں سرنگوں کاخدشہ ہے اس لیے کسی حادثہ کے پیش نظر اسے بند کیا گیا ہے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جہازوں کے گزرنے کیلئے ایران کی طرف سے ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے متبادل راستے متعین کردیے شپنمنٹ میں کوئی رکاوٹ نہ رہے اس حوالے سے ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے مزید کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گررنےکےلیے پاسداران سےتعاون کرناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایرانی تجاویز پر حیران کن بیان سامنے آگیا

ادھر امریکی جریدہ نے کہا ہے کہ ایران نے یومیہ 12 جہازوں کی ہرمز سے گزرنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہازوں سے ٹول وصول ہوگا اور اس حوالے سے ایران نے مصالحت کاروں کو آگاہ کردیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *