سال 2026 میں اسمارٹ فون صارفین کے لیے قیمتوں کے حوالے سے ممکنہ اضافے کی اطلاعات سامنے آ ئی ہیں ایک طرف عالمی سطح پر نئی ٹیکنالوجی اور پرزہ جات کی مہنگائی فونز کو مہنگا کر رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق رواں سال اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں 7% سے 10% تک اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں: جدید فونز میں AI فیچرز کے انضمام کی وجہ سے میموری (RAM) کی طلب میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ مینوفیکچررز اب ڈیٹا سینٹرز کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے موبائل چپس کی قیمتوں میں 40% تک اضافے کا خدشہ ہے۔
اسمارٹ فون بنانے کی لاگت (Bill of Materials) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کا بوجھ آخر کار صارفین کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ جہاں عالمی حالات فونز کو مہنگا کر رہے ہیں، وہیں حکومتِ پاکستان اور ایف بی آر (FBR) نے مقامی صارفین کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے ہیں۔

