ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے جہاں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، وہیں بھارتی میڈیا اور سابق میجر گورو آریا اس کامیابی کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔
گورو آریا کا منفی پروپیگنڈا
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’نیوز 18 انڈیا‘ کے پروگرام ‘کمانڈ سینٹر’ میں گفتگو کرتے ہوئے میجر (ریٹائرڈ) گورو آریا نے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو ’فراڈ‘ اور ’دغلا پن‘ قرار دے دیا حالانکہ اس وقت ایران سمیت پوری دُنیا پاکستان کے سفارتی کردار کی نہ صرف معترف ہوئی ہے بلکہ پاکستان کی سفارتکاری کا ڈنکا بچ چکا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورو آریا انتہائی تضحیک آمیز لہجے میں پاکستان کی معاشی حالت کا مذاق اڑا رہے ہیں تاکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
پاکستان کا فعال کردار
بریکنگ نیوز کی پٹیوں اور ویڈیو میں دیے گئے گرافکس کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکاف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں کا مقصد خطے میں امن کی بحالی اور ایک بڑی جنگ کو روکنا تھا۔
بھارتی میڈیا کو پہنچنے والی ‘ٹھیس’ اور بوکھلاہٹ
گورو آریا کا یہ اندازِ گفتگو کسی دفاعی تجزیہ کار کا نہیں بلکہ ایک شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس پروپیگنڈے کے پیچھے چھپی ‘ٹھیس’ کے چند اہم پہلو دج ذیل ہیں۔
پاکستان کی عالمی اہمیت کا اعتراف یہ ہے کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب امریکا اور ایران جیسے ممالک پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں، تو یہ بھارت کی ‘آئسولیشن پالیسی’ کی کھلی ناکامی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گورو آریا کی باتوں میں حسد اور غصہ صاف جھلک رہا ہے۔
معیشت کا سہارا لے کر سفارتکاری کی نفی میں گورو آریا نے بار بار پاکستان کی معاشی حالت اور ‘کشکول’ کا ذکر کیا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ ان کے پاس پاکستان کے مضبوط سیاسی اور دفاعی اثر و رسوخ کا کوئی جواب نہیں ہے۔ وہ یہ تسلیم کرنے سے قاصر ہیں کہ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان کی جیو پولیٹیکل اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
علاقائی امن سے خائف بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا ایک حصہ ہمیشہ خطے میں کشیدگی کا خواہاں رہتا ہے تاکہ وہ اپنے دفاعی سودے اور شدت پسندانہ بیانیے کو جلا دے سکے۔ پاکستان کی جانب سے جنگ رکوانے کی کامیاب کوشش نے ان کے اس بیانیے کو ‘ٹھیس’ پہنچائی ہے۔
میجر گورو آریا کا یہ پروگرام حقیقت میں پاکستان کی کامیابی پر بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ کا ایک واضح ثبوت ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک اہم ایٹمی قوت ہے بلکہ خطے میں امن کا سب سے بڑا داعی بھی ہے۔