بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کا امکان، حکومتی و پارٹی رابطوں میں پیش رفت

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کا امکان، حکومتی و پارٹی رابطوں میں پیش رفت

 بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کے قریب ہے اور معاملات طے پانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے علاج کے لیے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کے معروف شفاء انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ اصولی طور پر کر لیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ منتقلی آج رات یا آئندہ چند گھنٹوں میں عمل میں لائی جائے۔

ذرائع کے مطابق منتقلی سے قبل سکیورٹی اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ ہسپتال میں ماہرِ چشم کی زیر نگرانی جدید طبی سہولیات کے ذریعے مکمل معائنہ اور علاج کیا جائے گا، جبکہ قیام کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر پسِ پردہ رابطے جاری رہے، جن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کی صحت اولین ترجیح ہے اور تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو اسلام آباد کی نئی جیل (نہ کے بنی گالہ) میں بھیجا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ سیاسی و قانونی حلقوں کی نظریں آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *