ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے امریکہ کو جیتنے کےلئے بڑا ہدف دے دیا

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے امریکہ  کو جیتنے کےلئے بڑا ہدف دے دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ گزشتہ ایونٹ میں امریکا سے شکست کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہونے پر پاکستانی بیٹرز نے چھکوں اور چوکوں کی بھرمار کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

ابتدائی شراکت داری میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 5 اوورز میں ٹیم کی ففٹی مکمل کی۔ صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے جبکہ صائم ایوب نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 54 رنز پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 17 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا 56 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کا اسکور بڑھایا اور 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔ فرحان اور بابر کے درمیان 53 گیندوں پر 81 رنز کی پارٹنر شپ بنی، جو 137 رنز پر ختم ہوئی۔ بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ بھی جلد گر گئی اور صاحبزادہ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی طرف بڑھایا، جبکہ محمد نواز کے ساتھ مل کر 34 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔ شاداب 177 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹوں پر مجموعی طور پر صرف 3 رنز کا اضافہ ہوا، تاہم آخری اوور میں شاہین آفریدی نے چھکا لگا کر ٹیم کا ٹوٹل 190 رنز تک پہنچایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *