قطر سے ایل این جی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث پاکستان میں گیس کی درآمد متاثر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گیس کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے پیشگی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی درآمد بند ہونے کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے لیے گیس فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور گزشتہ سال کا گیس شیڈول بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیوں ہو رہی؟معاملہ وزیر اعظم تک پہنچ گیا

