ایران میں اسکول پر حملہ: امریکی ڈیموکریٹس کا وزیرِ دفاع سے جواب طلب

ایران میں اسکول پر حملہ: امریکی ڈیموکریٹس کا وزیرِ دفاع سے جواب طلب

امریکی ڈیموکریٹس نے وزیرِ دفاع کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ایران میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے کے حوالے سے سخت سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

اس مراسلے میں اراکینِ پارلیمنٹ نے براہِ راست سوال کیا ہے کہ “جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟” ڈیموکریٹس نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس لیے پینٹاگون فوری طور پر واضح کرے کہ کیا یہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی یا اس کے پیچھے کوئی اور محرکات تھے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسکول جیسی سویلین تنصیب پر بمباری کے جواز اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

یاد رہے کہ امریکی اور اسرائيلی حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں ٹوماہاک میزائل گرنے سے 110 بچوں سمیت 168 افراد شہید ہوئے تھے۔

پہلے ٹرمپ نے اس کا ملبہ ایران پر ڈالا لیکن بعد میں کہاکہ وہ اس بارے میں زيادہ نہیں جانتے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا۔

امریکی اخبار کے مطابق میناب میں اسکول پر حملہ امریکی فوج کی جانب سے ہدف کے تعین کی غلطی تھی۔ امریکی فوجی تحقیقات کے مطابق میزائل کے حملےکے لیے پرانے ڈیٹا کا استعمال اس غلطی کا باعث بنا۔

مزید پڑھیں:ایران کے نئے سپریم لیڈر کا پہلا بیان سامنے آگیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *