پی ٹی آئی کے اہم رکن اسمبلی 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی کے اہم رکن اسمبلی 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

9 مئی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے کلیم اللہ خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزم کلیم اللہ خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کلیم اللہ خان کو 9 مئی کے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے انہیں مزید تفتیش کے لیے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے رہائشی تیار ہو جائیں ! تحریک انصاف یوتھ ونگ نے کل صوبہ بھر کی شاہراہیں بند کرنے کی کال دیدی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *