عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونا اور چاندی چار دن کی کمی کے بعد پھر مہنگے ہو گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے کے اضافے سے 523762 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 449041 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی 128 روپے بڑھ کر 8569 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

