سونے کی قیمت میں چار دن کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ ؟فی تولہ کتنا کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں چار دن کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ ؟فی تولہ کتنا کا ہوگیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چار روز کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5230 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:21لاکھ افراد نے رمضان نگہبان کارڈ سے 12500وصول کر لیے؟مزید کتنے افراد رقم وصول کریں گے اور کیسے ؟

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ چاندی 17 روپے اضافے کے بعد 8931 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر اضافے کے ساتھ 5171 ڈالر تک جا پہنچا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *